ایرانی جوہری ڈیل ختم ہوئی تو شمالی کوریا کا معاملہ سنگین ہو جائے گا، روس

اگر شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال کیا گیا، تو یہ ایک تباہی ہو گی،سرگئی لاروف

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:26

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ختم ہوا، تو شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کا حل مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے پر جاری کردہ بیان میں لاوروف نے کہا کہ اس سے شمالی کوریا اور اس سے جڑی صورت حال کی جانب ایک نہایت خراب پیغام جائے گا۔ روسی پارلیمان سے خطاب میں سیرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال کیا گیا، تو یہ ایک تباہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :