تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی کا تصور ناممکن ہے طلبہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،عبدالفتح بھنگر

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان عبدالفتح بھنگرنے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی وخوشحالی کا تصور ناممکن ہے طلباء طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آج جس طرح خوبصورت انداز میںقرات نعت ٹیبلو ملی نغمے اور تقاریر کے زریعے مثبت پیغامات دئیے گئے وہ قابل تعریف ہیں میں اساتذہ کرام اور محنتی طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تاہم ان کی صلاحیتوں کومزید نکھارنے کی ضرورت ہے سبی سمیت گرم علاقوں کے اسکولوں پر بھر پور توجہ دے جائے گی اساتذہ کرم ہر ڈسٹرکٹ میں ماڈل اسکول کا قیام ممکن بنائیں ۔

وہ بروز جمعہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج سبی میں اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے فائنل مقابلوں کے سلسلہ میں رنگ برنگی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان نظام الدین مینگل ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان عبدالواسع کاکٹر ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز سبی عبدالعزیز کرد ، ای ڈی او ایجوکیشن سبی محمد بلال ،پروگرام آرگنائزر اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکشن جان محمد خجک ، اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر سبی حاجی محمد بخش ،جعفر کریم بھنگر ، حاجی اسرار احمد بھنگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز عبدالنبی ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کچھی میر عبدالنبی مگسی ، حافظ غوث بخش، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ریلوے کالونی سبی حاجی سلیم الدین شاہوانی ، وائس پرنسپل نثار احمد ، مظہر اقبال ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول لونی حافظ اسد الحق، اسکاؤٹس انچارج ماسٹر ارشاد احمد خلجی،محمد ندیم ، سید اختر شاہ، محمد حسن، طارق الماس ، شاہد خان،ڈی او فیمل شازیہ حفیظ ، مس نسیم طارق، کوثر پروین ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس منتظر ،کامران احمد ، ،فرحاد کے علاوہ ضلع بھر کے بوائز وگرلز اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام طلباء کی بڑ ی تعداد موجود تھی قبل ازین مہمانوں کی آمد پر اسکول کے طلباء نے بینڈ کا خوبصورت مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے فائنل مقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی عبید اللہ نے حاصل کی نعت رسول مقبولؐ معروف نعت خوان علینہ گلزار نے خوبصورت انداز سے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ندیم احمد فراز ، مائکہ خان ، عاطف نے سرانجام د ئیے محکمہ تعلیمات بلوچستان کی جانب سے طلباء طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شوکے فائنل مقابلے میں ضلع بھر کے بوائز گرلز اسکولوں کے طلباء طالبات نے قرات ، نعت خاکے ملی نغمے ٹیبلو اور تقاریر میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جواہر دیکھا کر شرکاء سے خوب داد وصول کی شانداز مقابلے میں قرات میں پہلی پوزیشن قدرت اللہ گرلز میں علینہ گلزار ، نعت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن شہزاد علی گرلز اسکولوں میں علینہ گلزار اور ثمینہ بی بی ، مقابلہ تقرری میں ارود میں اسلان طالب گرلز میں اقصی ، انگریزی میں محمد طلحہ نے پہلی یاسمین آصف نے گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی مقابلی ملی نغمے میں شہزاد علی اور فضیلہ بی بی نے گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی خاکوں میں راجیش کمار ، دانش زیب نے پہلی گرلز میں کشش کماری ، مقابلہ ٹیبلو میں لکھمیر خان ، اور گرلز میں روشنی اختر ، اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو میں بہترین شو پیش کرنے پر گرلز غریب آباد اسکول اور بوائز ہائی اسکول ریلوے کالونی خصوصی انعام سے نوازہ گیا بہترین پروگرام منجمنٹ کرنے پر گورنمنٹ گرلز ریلوے اسکول اور بوائز ہائی اسکول آلہ آباد قرار پائے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے پروقار تقریب میں نواب غوث بخش باروزئی نے مہمان خصوصی عبدالفتح بھنگر کو بلوچی رسم رواج کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے فائنل مقابلہ سے عبدالفتح بھنگر ، نواب غوث بخش باروزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے اسکولوں کے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کا انعقاد عمل میں لایا گیا جو ایک بہترین قدم ہے ایسے مقابلوں سے جہاں طلباء وطالبات تعلیم کے میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں وہاں غیر ںصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے آج کے دن جس مہارت محنت اور لگن سے مختلف انداز میں پیش کئے جانے والے پروگرامز نے طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہ قابل صد تعریف ہے مقررین نے کہا کہ اساتذہ کرام تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں مقررین نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے وہی قوم قبیلہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوتے ہیں جو تعلیمی میدانوں میں آگے ہوتے ہیں اساتذہ کرام کی محنت اور لگن سے آج کا پروگرام شایان شان انداز سے منعقد ہوا اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کو ممکن بنائیں اس موقع پر سیکرٹری ایجوکشن نے کہا کہ گرم علاقوں پر توجہ کی گئی ہے سابق ادوار میں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تاہم موجودہ انتظامیہ نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہے تاکہ ہمارے اسکولوں کا معیار بلند ہوسکے انہوں نے اساتذہ کرام سے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں ماڈل اسکول کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور دو ماہ کے اندر اندر ماڈل اسکول بناکر ثابت کریں کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ جس جوش جذبے محنت سے آج طلبا وطالبات نے مقابلہ کیا اب یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا مزید صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے پروگرامز کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :