16 دسمبر 2014ء کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا
جب بربریت اور سفاکیت کے علمبرداروں کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جان و مال کی جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پر پیغام
جمعہ 15 دسمبر 2017 21:03
(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی۔
اِن کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، معصوموں کا خون رنگ لایا ہے اور آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے نتیجہ میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی، آج کا دن ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ہم نے اپنے کیسے کیسے ہیرے قربان کئے۔ یہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے غمزدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے، قوم ان معصوموں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کے اعادہ کا دن بھی ہے، یہ دن ہمیں متوجہ کرتا رہے گا کہ ہم اپنی صفوں پر نگاہ رکھیں اور خبردار رہیں کہ کوئی پاکستان میں انتہاء پسندی کے بیج نہ بو سکے، انتہاء پسندی ہی وہ درخت ہے جس پر دہشت گردی کا زہریلا پھل لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے معصوم شہیدوں، افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اِس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہدا ء کے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آئیں آج ہم یہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنائیں گے جہاں مذہب، فرقہ واریت، لسانیت، رنگ و نسل یا کسی بھی عنوان سے تشدد اور انتہاء پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.