خواتین کی معاشی بااختیاری میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے اور خواتین کی مالی نظام میں شمولیت کی جانب براہ راست راستہ ہے
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا اجتماع سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:02
(جاری ہے)
مستحقین سے ملاقات کے دوران، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے انہیں بتایا کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے کیلئے بی آئی ایس پی جلد ہی وہاڑی میںادائیگی کے نظام کو بائیو میٹرک تصدیق کے نظام (بی وی ایس)پر منتقل کردے گا جس کی بدولت مستحقین اپنے شاختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کے ذریعے اپنے وظائف کی رقوم بینکوں سے نکال سکیں گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو وسعت دینے اور پروگرام میں مزید مستحق افراد کو شامل کرنے کیلئے ، بی آئی ایس پی ملک گیر سروے کیساتھ تین ماہ کے اندر وہاڑی میں ری سروے کا آغاز کردے گا۔ انہوں نے سیاسی قیادت اور مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سروے کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے بی آئی ایس پی سروے ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ، وزیر مملکت نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن جلد ہی موجودہ صورتحال سے باہر نکل آئے گی اور 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے کارکنان کی خدمات کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے تہمینہ دولتانہ ان کی رول ماڈل ہیں اور انہوں نے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ انہیں ماروی میمن پرفخر ہے جن کی کامیابی کا راز انکی عاجزی ہے۔ انہوں نے پورے ملک کی مستحقین کی بہتری کیلئے ماروی میمن کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن غریب افراد کیلئے کام کرتی رہے گی اور اپنے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھی گی۔ ایم پی اے فرحت منصور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات جیت جائیگی۔ ایم پی اے ثاقب خورشیدنے وہاڑی میں چیئرپرسن کو خوش آمدید کہا اور پیر غلام محی الدین چشتی نے غریب افراد کی فلاح و بہبودکیلئے ماروی میمن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کیلئے دُعا بھی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.