جو لوگ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں وہ دراصل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو قومی اسمبلی کے اضافی سیٹوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:04
(جاری ہے)
آفتاب شیرپائو نے کہا کہ سیاستدانوں کی نااہلی پر خوشی یا حفگی کی بجائے عدالتی فیصلہ کو تسلیم کرکے ملک کی اصل مسائل کی طرف توجہ دینا چاہیے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے اور اس سلسلے میں سیاسی مفادات کو ایک طرف رکھ کر کھینچا تانی کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ اہم ایشوز پر قومی مفاہمت پیدا کرکے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالا جا سکیں،حلقہ بندیوں سے متعلق پانچ ممبرز پر مشتمل پارلیمنٹری کمیٹی کی تشکیل خوش آئندہے جس سے صوبہ میں نئی مردم شماری کے مطابق قومی اسمبلی کے نشستوں میں اضافہ ہو جائے گااور اس پر مزید وقت ضائع کئے بغیر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔آفتاب شیرپائو نے پی ٹی آئی کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیے اور اگر وقت سے پہلے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تو خیبر پختونخوا کے عوام قومی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے محروم رہ جائیں گے۔ انھوں نے پاک افغان تعلقات کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات خطے اور دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے لہٰذاموثر حکمت عملی سے غلط فہمیوں کے خاتمے اور باہمی روابط مزید مضبوط بنانے میں اسلام آباد اور کابل کو اپنا اپنا کردا رادا کرنا چاہیے۔آفتاب شیرپائو نے مزید کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی ، عوام کی خوشحالی اورخطے میں امن کا قیام قومی وطن پارٹی کا منشور اور ہماری سیاست کا محور ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قومی وطن پارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے یہاں کے عوام اور صوبے کے حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.