فلم ’’سیکرٹ سپراسٹار‘‘ تائیوان میں بھی مقبول ترین

اتوار 17 دسمبر 2017 19:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) )عامر خان اور زائرہ وسیم کی نئی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' کو جہاں ہندوستان میں مقبولیت ملی وہیں یہ فلم اب تائیوان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کی سیکرٹ سپراسٹار' کو تائیوان کے سینما گھروں میں ریلیز کیاگیا جہاں فلم شاندار بزنس کررہی ہے۔اس سے قبل اس فلم کو ہندوستان کے ساتھ پاکستان ،سنگاپور، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیاجاچکاہے۔ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار زائرہ وسیم نے نبھایاہے۔

متعلقہ عنوان :