فیصل آباد،پھل فروش اور کزن کی شادی پر جانیوالا نوجوان مسلح ڈاکوئوں سے مزاحمت پر زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پھل فروش اور کزن کی شادی پر جانیوالا نوجوان کو مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،آن لائن کے مطابق سینتیس گ ب کا رہائشی زبیر ولد محمد رفیق گزشتہ روزلوڈ ر رکشہ پر سیب فروخت کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ گائوں کے قریب پہنچنے پر دو نامعلوم مسلح افراد نے روک لیا تو نوجوان نے تلاشی دینے میں مزاحمت کی جس پر ڈاکو گولی مار کر فرار ہو گئے جسے زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ داخل کرایا گیا جبکہ بیس سالہ علی عثمان ولد محمد سرور نتھو چک کا رہائشی جوکہ گزشتہ رات کزن کی شادی پر گوجرانوالہ گیا جہاں ڈاکوئوں نے نقدی بیس ہزار اور قیمتی موبائل چھیننے کے بعد مزاحمت پر اسے فائرنگ سے زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے

متعلقہ عنوان :