تحریک انصاف کی جانب سے گیلانی خاندان کو صلح کی پیش کش

پیر 18 دسمبر 2017 13:41

تحریک انصاف کی جانب سے گیلانی خاندان کو صلح کی پیش کش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوسف رضا گیلانی خاندان کو صلح کی پیش کش کی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خاندان نے صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی ار درج نہ کرائیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں اور ہم بھی ہم بھی ایف آئی آر درج نہیں کرواتے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ رات ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی نے قافلے پر فائرنگ کروائی ۔پی ٹی آئی کے مطابق علی موسی گیلانی لینڈ کروزنمبراے ایف ایف148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبرایم این سی 1111پر سوار تھے ۔علی موسی گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی ۔عمران خان کے قافلے میں موجود فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صلح کرنے کے لئے تیار ہیں جس پر گیلانی خاندان نے صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :