عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے ،ْجب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی ،ْمریم اور نگزیب
نوازشریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے ،ْ عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے ،ْانہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے ،ْ (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی ،ْ وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت
پیر 18 دسمبر 2017 20:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب آئین کے خلاف فیصلے آئیں تو ادارے کو صفائی دینا پڑتی ہے جبکہ اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملک کے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہوتا لہٰذا نوازشریف کے بیان کواداروں سے تصادم نہ سمجھاجائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے ،ْ اسے نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے اس میں کوئی شک نہ رہے ،ْجس طرح جمہوری طرز عمل (ن) لیگ میں ہے وہ پاکستان کی کسی جماعت میں نہیں ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ان کا بیان عمران خان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق تھا ،ْ الفاظ کا چناؤ غلط تھا تاہم عمران خان سے متعلق کچھ بولنا باعث شرم ہے، انہوں نے چار سال کنٹینر پر چڑھ کر بیان دیئے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ باقی صوبوں کے عوام پر افسوس ہوتا ہے، پنجاب میں دیکھیں جتنے کام شہبازشریف نے کیے، یہ اورنج لائن اور میٹرو کو روکتے تھے، خود اس کے جنگلے تک نہیں بنا سکے، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار اسکول بند ہوگئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر اداروں کو گالیاں دیتے ہیں ،ْجو ان سے سوال کرے یہ اسے گالیاں دیتے ہیں، ملک میں منفی سیاست کے اثرات عوام پر ہوتے ہیں ،ْنواز شریف نے ہمیں صرف کارکردگی کی سیاست سکھائی ہے اور موجودہ حکومت وہی کررہی ہے ،ْ (ن) لیگ 2018 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں بجلی اپنی ڈیمانڈ سے زیادہ ہے اور آنے والے 2 سے 3 ماہ میں گیس کی ڈیمانڈ بھی پوری ہوجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.