جنرل ہسپتال کی نرسوں کوبہترین کارکردگی پر سال میں 2مرتبہ ایوارڈ سے نوازا گیا
تعریفی اسناد اے سی آر کا حصہ بن کر آئندہ ترقی کیلئے معاون ثابت ہو ں گی‘ڈی جی نرسنگ پنجاب
جمعہ 22 دسمبر 2017 16:27
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ نرسنگ کا مقدس پیشہ انسانیت کیلئے شفاء او ر تندرستی کا پیغام ہے ، نرسیں دکھی انسانیت کیلئے اللہ کی رحمت کا ظہور بن جاتی ہیں ، افراتفری کے موجودہ عالم میں جب لوگوں کے پاس اپنے عزیزوں کی تیمار داری کیلئے بھی وقت نہیں ،نفسا نفسی کے اس دور میں نرسوں کا شعبہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نرسیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنے رشتے ناطوں کو بالائے طاق رکھ کر مریضوں کی خدمت کرتی ہیں جبکہ نرسیں دوران ڈیوٹی مریضوں سے ملنے والی بیماریوں کے سبب اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتیں ، 2011میں جب ڈینگی نے حملہ کیا تھا تو اس صورتحال کا دیوانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایل جی ایچ نرسنگ سکول کی سیکنڈ ائیر کی طالبہ اسماء کنول نے اپنی جان ، جانِ افریں کے سپرد کر دی تھی جسے ہم پاکستان کی فلورنس نائٹنگ انگیل کہیں تو بے جا نہ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اسماء کنول کی جان کی قربانی نرسنگ کے شعبے کیلئے قابل فخر اور قابل تقلید ہے ،پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں نرسوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بیرون ملک بھجوایا جا رہا ہے جس کے ثمرات مریضوں کو بھی حاصل ہوں گے۔
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی نرسوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس لگن اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہیں گی اور یہ سرٹیفکیٹ ان کیلئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ،تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ناصرہ لطیف ،فوزیہ مظور ،گلشن رفیق ، روباب ایمونائل ،صباء قمر ،عائشہ طارق ،مینا جمیل ، شکیلہ نواب ،مافیا رمضان ، سونیا عباس ،سعدیہ کرن ، سدرہ نور،ایسٹر عارف اور ثانیہ عبدالرحمان شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.