اردو کو یوکرین کی ٹاپ ریٹنگ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے،یوکرینی سفیر ولادیمیر لاکوموف

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

اردو کو یوکرین کی ٹاپ ریٹنگ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے،یوکرینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو کو ٹاپ ریٹنگ یوکرینی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ بورڈ آف کیف نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی نے اردو زبان کے فروغ کیلئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوکرینی سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں یوکرینی سفارتخانہ زبانوں کے مشترکہ منصوبوں اور یوکرینی زبان کو پاکستان جبکہ اردو زبان کو یوکرین میں فروغ دینے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زبانوں کا مختلف معاشروں کے دیگر پہلووں اور ثقافتوں سے متعلق سمجھنے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کیف نیشنل لینگوسٹک یونیورسٹی کے ریکٹر رومن واسکو نے اردو زبان کو نصاب میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔