نواز شریف کے دورہ ریاض معاملات طے پانے کا امکان ،برطانوی اخبار

نواز شریف نے اپنے کیسز سے چھٹکارہ پانے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کر لی ہے نواز شریف عملی سیاست چھوڑ کر جلا وطنی اختیار کر سکتے ہیں۔

اتوار 31 دسمبر 2017 10:14

نواز شریف کے دورہ ریاض معاملات طے پانے کا امکان ،برطانوی اخبار
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31دسمبر2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ریاض میں معاملات طے پانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔برطانوی اخبار میں واضح کردہ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے کیسز سے چھٹکارہ پانے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کر لی ہے نواز شریف عملی سیاست چھوڑ کر جلا وطنی اختیار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جلاوطنی کے بعد نواز شریف کی تمام مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے تاہم ان پر اپنی سیاست میں بڑی تبدیلی لانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ہے ،جس کے بعد انہوں نے شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وارث مقرر کیا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کو سپریم کورٹ نے جو لائی میں نا اہل قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں