لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات2018 ء کے حتمی نتائج کاا علان ،پ
روگریسو پینل کی ایک بار پھر تاریخی فتح پروگریسو پینل کے اعظم چوہدری صدر منتخب ،سینئر نائب صدر کی نشست پر مجتبیٰ باجوہ 1097 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے
پیر 1 جنوری 2018 14:29
(جاری ہے)
نائب صدرشکیل سعید نے 947 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں سید عدنان فاروق 785 ، شیر ا فضل بٹ 95 اور السلطان شمس الحق قذافی نے 86 ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پر مسلسل دوسری مرتبہ عبدالمجید ساجدنے کامیابی حاصل کی اورمجموعی طور پر سب سے زیادہ1109 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رضوان فرید 697 ، سید فاطر شاہ 99 اور طارق شاہد ستی نے 63 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرسالک نواز 890 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدواران ہما صدف 840 ،آصف شہزاد 133اورظہیر عباس شیخ نی101 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پراحسان شوکت نے 984 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران زاہد شیروانی 873، ناصر محمود بھٹی 64 اورممتاز سلیم لنگاہ نے 34 ووٹ لئے۔
گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد شاہنواز رانا 775 ، شاہد چوہدری 706 ، احمد رضا 702 ، سلمان قریشی 674 ، حسن تیمور 632 ، علی شیراز 615 ، حاجی عبدالغفور 611 ، قیصر رشید بٹ 600 اورنواب مقبول نی595 ووٹ حاصل کئے، اس طرح پروگریسو پینل نے گورننگ باڈی کی7 نشستیں جبکہ جرنلسٹ پینل نے صرف2 نشستیں حاصل کیں۔اس موقع پر نو منتخب صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا وہ ہی کامیاب ہوگا، کلب کی سیاست سے شر پسندوں اور جعلسازوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، انہوں نے مختلف گروپس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر131 نئے ممبران کا فریز کیا گیا ووٹنگ رائٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے جناب خاور نعیم ہاشمی کی سربراہی میں مشکل ترین وقت میں پر امن الیکشن کروائے ہیں، پریس کلب کے معزز ممبران نے ان شرپسندوں کو مسترد کردیا ہے جنہوں نے 19 دسمبر کو پریس کلب میں دھرنا دیا، ہنگامہ آرائی کی ، کلب دفتر کو تالا لگوایا اور28 دسمبر کو پولنگ والے دن دھونس سے پولنگ نہ ہونے دی، کلب کے تالوں میں ایلفی ڈال کر ہنگامہ آرائی کرکے الیکشن ملتوی کروائے، انہوں نے کہا کہ نو منتخب گورننگ باڈی ایسے شرپسندعناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جبکہ اس سال سینئرز کی رہنمائی میں میرٹ پر سکروٹنی بھی کی جائے گی، الزامات کی سیاست کو کمیونٹی نے یکسر مسترد کیا، سوشل میڈیا اور کلب کے معاملات عدالت لے جانے والوں کے خلاف ماضی میں جنرل کونسل میں ہونے والے فیصلے کے مطابق کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب میں سہولیات صرف اور صرف معزز ممبران کیلئے ہیںآج سے کلب میں نان ممبران کا داخلہ سختی سے بند ہوگاجبکہ معزز ممبران کے مہمان بھی انکی موجودگی میں کلب آسکیں گے ، انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔انہوں نے کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.