ملک بھر میں اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو بہتربنانے کیلئے 12.2ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری
ویژن 2025 پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا اولین مشن ہے ، سرتاج عزیز
پیر 1 جنوری 2018 15:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی فلاح و بہبود اور تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے مختلف اضلاع میں بہترین تعملیمی سہولیات اور اور تعلیمی اداروں میں طالبات کی رہائش کے لئے ہاسٹلز بنانے کے لئے حکمت عملی اختیار کی گئی اور کئی اہم فیصلے لئے گئے جن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں قائم فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کے قیام کے لئے 88کروڑ 92لاکھ 91ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پش جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرگودھا یونیورسٹی اور میانوالی اور بھکر میں قائم ذیلی کیمپس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور مضبوط کرنے کے لئے ایک ارب 54کروڑ 86 ہزارروپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلا س نے منظور کر لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تیسرا منصوبہ کراچی میں پاکستان کی پہلی لا یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو میں ہاسٹل اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 76 کرور 30لاکھ 23ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔اجلاس میں ہائیر ایجویشن کمیشن نے چوتھا منصوبہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب 61کروڑ 74لاکھ 27 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حیدر آباد سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایک ارب 91کروڑ 26لاکھ 2ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں اعلی تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.