سعودی عرب کےکرپشن کیخلاف جہادکی بقایا کڑی شریف خاندان ہے،پرویزالٰہی
ہماری عدلیہ،قومی ادارےکرپشن کے خلاف پہلےسے جہادکررہے ہیں،کرپشن کا میڈل لےکر پھرنے والے شریف برادران کو سعودی عرب کیسے قبول کرسکتا ہے؟سعودی عرب کی حاضری ہی نیب کی حاضری ہے۔بہاولپورمیں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 15:13
(جاری ہے)
الیکشن کے بارے میں سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں سینیٹ اور عام انتخابات سے پہلے شریف برادران کو اندر ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
شریف برادران کے دورئہ سعودی عرب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران سعودی عرب کے نام پر اپوزیشن کو بلف کر رہے ہیں، سعودی حکومت نے خود اپنے ملک میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، وہ کیوں نوازشریف کی کرپشن کا دفاع اور ان کو بچانے کی کوشش کرے گی، جن کو پاکستان کی اعلیٰ ترین عدلیہ کرپشن میں ملوث ہونے پر تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے، شریف برادران اپنی بدنامی کا طوق سعودی عرب کے گلے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، سعودی عرب نوازشریف کی احسان فراموشی بھی نہیں بھولی ہو گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ نے اس سانحہ کے پیچھے چھپے شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے، شہبازشریف کی آنیاں جانیاں اور ڈرامے بازیاں اب بیکار ہیں، ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے، ان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا مگر ن لیگ کی حالیہ تاریخ بتاتی ہے کہ ان کے وزیراعظم ہوں یا وزیر معروف محاورہ کے مطابق وہ ایسے نہیں جاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف دلانے کیلئے اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئند ہے، پوری قوم مظلومین کے ساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف سات پردوں کے پیچھے چھپ جائیں تو بھی مقتولین کا خون انہیں ڈھونڈ نکالے گا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے، لوگوں کی نظر میں ایک چیز بڑی واضح ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے تبدیلی کی کوشش کرنے، ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے اور کرپشن کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہئے، ان کا مستقبل ہر پاکستانی صرف دیکھ نہیں رہا بلکہ دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہا ہے کہ ان سے جلد نجات ملے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی میدان میں ہیں، 2013ء سے پہلے بھی جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور تحریک چلائی جبکہ شہبازشریف کے دس اور ہمارے پانچ سال کا موازنہ کر لیں ہم نے سب سے زیادہ کام جنوبی پنجاب میں اور خاص طور پر بہاولپور میں کیے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم زبانی جمع خرچ نہیں کرتے جنہوں نے صوبائی اسمبلی سے متفقہ قراردادیں پاس کروائیں اس کے نام پر ووٹ لیے اگر بہاولپور صوبے پر ان کی بات نہیں سنی جاتی میں پہلے مستعفی ہوتا ہوں وہ بھی استعفیٰ دیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا موقف واضح ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.