نارتھمپٹن یوینورسٹی برطانیہ کی جانب سے ذیبول کا نصاب تعلیم، امتحانی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان

پیر 1 جنوری 2018 19:47

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) کے بانی شیخ الجامعہ اور سابق صوبائی وزیر تعلیم قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ نارتھمپٹن یونیورسٹی طانیہ نے ذیبول کے نصاب تعلیم اور یہاں ہونے والے امتحانات کے نتائج کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کی گائیڈ لائن کے مطابق ذیبول کے طلبا و طالبات کو نارتھمپٹن یونیورسٹی کی جانب سے وضائف دیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نیبرطانیہ کے دس روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر کہی۔ وہ گورنر سندھ محمد زبیر کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے اعلی سطحی وفد کے رکن تھے۔قاضی کالد نے کہا کہ 17 دسمبر کو برطانیہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قانون کی تعلیم کی درسگاہ لنکنز ان ( Lincoln Inn) میں ذیبول کراچی کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 141وین یوم پیدائش کے حوالے سے گورنر سندھ محمد ذبیر کی زیر صدارت جو تقریب منعقد کی گئی اس میں نارتھمپٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نک پٹ فورڈ(Prof Nick Pet Ford) نے اپنی یونیورسٹی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون کے طلبا طالبات کے لیے خصوصی مراعات کا خط پیش کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس خط کے مطابق ذیبول کے نصاب تعلیم اور یہاں ہونے والے امتحانات کے نتائج کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کی گائیڈ لائن کے مطابق ذیبول کے طلبا و طالبات کو نارتھمپٹن یونیورسٹی کی جانب سے وضائف دیے جائیں گے۔ طلبا و طالبات کو ایل ایل بی کے آخری سال کی تعلیم نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ میں حاصل کرنا ہوگی جس کے لیے انہیں سال بھر کی فیس پندرہ ہزار پونڈکی بجائے صرف دو ہزار پاونڈ ادا کرنا ہوگی۔

قاضی خالد نے کہا کہ تین روز بعد20 دسمبر کو پروفیسر نک پٹ فورڈ نے نارتھمپٹن یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں نے یہی خط اعلی تعلیمی کمیشن سندھ کے چئرمین ڈاکٹر عاصم کو بھی پیش کیا۔ قاضی خالد علی نے کہا کہ نیا سال انشاء اللہ زیبول کے طلبہ کے لیے بیرون ملک اعلی تعلیم کے درروازے وا کرے گا اور ان کے لیے معمولی فیسوں کے عوض برطانیہ میں تعلیم کا حصول اور غیر ملکی جامعات کی ڈگریاں حاصل کرنا ممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے گورنر سندھ محمد زیبر، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن، چئرمین اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد، چئرمین اعلی تعلیمی کمیشن سندھ ڈاکٹر عاصم حسین، اور نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نک پٹ فورڈ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہی.

متعلقہ عنوان :