وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سعودی عرب کیخلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد، قابل مذمت ہے،

ترجمان پنجاب حکومت پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے، بیان

پیر 1 جنوری 2018 22:40

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سعودی عرب کیخلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد، قابل مذمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پنجاب حکومت کے ترجمان نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے خلاف پراپیگنڈے کو بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپیگنڈہ کرنیوالے عناصر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سعودی عرب کا شہباز شریف کو خصوصی طیارہ بھیج کر بلانا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت یا وزیراعلی پنجاب کو تنقید کا نشانہ ملکی مفادات سے بے وفائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی حکومتیں اور عوام برادرانہ تعلقات اور دوستی کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔