وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس‘ امریکی صدر کے الزامات اور حقائق پرغور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 جنوری 2018 12:05

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس‘ امریکی صدر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جنوری۔2018ء) قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں امریکی صدر کے الزامات اور حقائق پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر دفاع خرم دستگیر،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی زبیرمحمود حیات ، مسلح افواج کے سربراہان اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشرقی و مغربی سرحدوں کی سیکورٹی صورتحال، ملکی سفارتی پالیسی اور ملکی و علاقاتئی حالات کا جائزہ لیا گیا۔قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی وعلاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا ہے۔