عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے، طلال چوہدری
مایوسیوں کی انتہا کو پہنچے لوگ نجومی اور حکیم کا رخ کرتے ہیں ،ا یسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں،عمران کے پاس صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ہے لیکن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، نواز شریف کے بیان کے بعد این آر او ڈیل کا سوچنے والے باولے ہو گئے ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 3 جنوری 2018 21:30
(جاری ہے)
مایوسیوں کی انتہا کو پہنچے ہوئے لوگ نجومی اور حکیم کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم امپائر،نجومی یا حکیم نہیں بناتے۔
ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے، جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ڈوپ ٹیسٹ اوربلیک بیری موبائل ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کیا صادق اور امین ہیں ، طلا ل چوہدری نے کہاکہ عمران کے پاس صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ہے لیکن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا،اہلیت کا اصلی سرٹیفکیٹ صرف عوامی عدالت دے سکتی ہے۔ اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی، کون اہل ہے اورکون نااہل،فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔ طلا ل چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کے بعد این آر او ڈیل کا سوچنے والے باولے ہو گئے ہیں۔ نجومی کے تعویزاور جعلی امین و صادق کے سرٹیفکیٹ کام نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف جب سے سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں عمران کو دورے پڑ رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.