بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی ،ْ معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ،ْ تین شہری زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ،ْ بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی

جمعرات 4 جنوری 2018 15:17

بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) سکیورٹی فورسز نے ورکنگ بائونڈری پر ظفر وال سیکٹر میں سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ،ْ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ،ْ بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ بائونڈری پر ظفر وال سیکٹر میں سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی چیک پوسٹ تباہ کر د ی گئی ۔

متعلقہ عنوان :