کہ 2013میں ملک دیوالیہ پن کے دھانے پر تھا اور سب سے زیادہ نقصان دہشت گردی سے پہنچ رہا تھا ،مریم اورنگزیب
13 میں دہشت گردی کے 2600چھبیس سوواقعات ریکارڈ ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4برس میں دہشت گردی پر88 فیصد قابو پایا یہ سب کچھ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور وژن کی بدولت ممکن ہوا ،تقریب سے خطاب
جمعرات 4 جنوری 2018 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے،ملک میں گذشتہ 66برس میں اتنی بجلی نہیں بنی جس قدر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنی ، ن لیگ کی حکومت کے توانائی بحران پر قابوپانے کے ٹھوس اقدامات اور توانائی کے نئے منصوبوں کی بدولت گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے ،اس وقت صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ ہے اور ملک میں ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے دہشت گردی اور انرجی کرائسسز پر قابو پانے سے غیر ملکی سرمایہ کار ایکسپو میں دلچسپی لے رہے ہیں، 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا لیکن آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرا ہے عوام دو ہزارہ اٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور صرف نعرے لگوانے والوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی ۔
انہوںنے کہاکہ سسٹم کو تسلسل چاہئے تاکہ حکومتیں ڈلیور کرسکیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ،سی پیک کے بعد ملک میں تاریخٰ سرمایہ کاری آئی ،سی پیک صرف ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہی نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی کا دروازہ ہے ،اس عظیم منصوبے پر ہمسایہ دوست چین کے شکر گذرا ر ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے ،مریم اورنگزیب نے منزید کہاکہ انڈسٹری کی سپلائی چین کا موثر ہونا ازحد ضروری ہے جس کے لیے حکومت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ،ملکی ترقی کے تسلسل کی بحالی کے لیے حکومت نے گزشتہ 55برس سے زیر التوا منصوبوں کو جاری کیا جن میں لغاری ٹنل جیسے منصوبوں کی دوبارہ شروعات بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.