ٹرمپ دماغی مریض، پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک ہو سکتا ہے

عسکری و سیاسی قیادت کو ایک پیچ پر ہونا چاہیئے، بیرسٹر سلطان محمود

جمعہ 5 جنوری 2018 22:08

ٹرمپ دماغی مریض، پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک ہو سکتا ہے
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے یہ قراردادیں حکومت پاکستان و ہندوستان کا باہمی ایگریمنٹ تھا جس کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی آزاد کشمیر کا تشخص بحال کرانے کا وقت آ گیا ہے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کشمیر کونسل کے 4 ارب روپے کی بندر بانٹ سے بنی اس کا مینڈیٹ جعلی ہے حکمران خود چور ہیں یہ دوسروں کا احتساب کیسے کر سکتے ہیں دھاندلی کی پیداور کو ختم کر کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی دن الیکشن کرائے جائیں آزاد کشمیر کے آئین میں ترامیم کرنے کی ضرورت ہے آزاد کشمیر کا صدر وزارت خارجہ کا ملازم رہا ہے یہ کشمیریوں کی توہین ہے اسے فوری ہٹایا جائے ورنہ نیشنلزم کو تقویت ملے گی مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے دونوں نیو کلیئر طاقتیں ہیں ان کی جنگ عالمی امن کیلئے خطرہ ہو گی ٹرمپ دماغی مریض ہے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک ہو سکتا ہے عسکری و سیاسی قیادت کو ایک پیچ پر ہونا چاہیے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں شہباز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں پر از خود نوٹس لیکر توہین عدالت کی کارروائی کرے پی ٹی آئی اس پرقانونی و سیاسی مشیروں سے مشورہ کر رہی ہے PTI اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی حامی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام ہونا چاہیے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر کو بیرون ملک کوئی نہیں پوچھتا اسمبلی ممبر نہ ہونے کے باوجود ایک چیلنج سمجھ کر امریکہ ، یورپ اور برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر کام کر رہا ہوں درجنوں مظاہرے کئے ہیں حکومت آزاد کشمیر کے چل چلائو کا وقت آن پہنچا ہے بلوچستان سے مسلم لیگی حکومتوں کا خاتمہ کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے کہا پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں ابھی بھی 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے وزیراعظم بننے سے پہلے راجہ فاروق حیدر کشمیر کونسل کے متعلق بہت باتیں کرتا تھا اب خاموشی اختیار کر لی ہے آزاد کشمیر میں ٹیکسز میں بے تحاشہ اضافہ کو مسترد کرتے ہیں جنرل حیات خان کے دور میں میرپور سے ٹیکسوں کے خلاف تحریک چلی تو حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا اب بھی یہ ٹیکسز ختم نہ کئے گئے تو اس کے خلاف میرپور سے تحریک شروع کرینگے جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں بلدیاتی الیکشنز کیلئے پیسے رکھنے کے باوجود حکومت نے ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دئیے ہیں جسکے خلاف سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے یہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے نلکا ٹوٹی سڑکیں بلدیاتی اداروں کا کام ہے ایم ایل اے کا کام قانون سازی کرنا اور عوامی فلاح کیلئے پالیساں بنانا ہے نواز شریف نریندر مودی سے ملا ہوا ہے حکومت کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آ رہی صدر بیرون ملک جو گل کھلا رہے ہیں سب جانتے ہیں انہوں نے کہا راجہ فاروق حیدر اور حکومت خود کرپٹ ہے یہ دوسروں کا احتساب کیسے کرینگے احتساب ایکٹ میرے دور حکومت میں بنا تھا جس میں وزیراعظم کا بھی احتساب ہو سکتا ہے صدر کواستثنیٰ دیا گیا تھا موجودہ حکومت نے آج تک مستقل چیئرمین احتساب بیورو نہیں لگایا پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی اسے مذاق بنائے رکھا تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر سب کا بے لاگ احتساب کرے گی ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کا مطالبہ تمام اضلاع سے کیا جا رہا ہے میرپور میں حکومت اور MDA نے دوہرا ٹیکس لگا دیا ہے اس کے خلاف تحریک چلائیں گے نواز شریف اب جانے والا ہے سعودی عرب کا بھرم بھی ختم ہو گیا ہے نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی ہے پہلے بھی ذلیل ہوا ہے مزید ذلیل ہو گا نواز شریف آزاد کشمیر میں دھاندلی کی بنیاد پر ایسی حکومت بنانا چاہتا تھا جو تقسیم کشمیر پر مہر لگا سکے اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو دوبارہ مسلح جدوجہد شروع ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئین میں ترمیم کر کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہیں تا کہ پاکستان کی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات پر اثر انداز نہ ہو سکے کشمیریوں کا تشخص بحال کرانے کا وقت آ گیا ہے ٹرمپ دماغی مریض ہے جس کو ہٹانے کیلئے خود امریکہ میں کام شروع ہو گیا ہے امریکی دھمکیوں پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا یکساں موقف ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز سیز فائر لائن اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے امریکہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے یہ واحد اسلامی ایٹمی قوت پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں اسلامی ممالک کو آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :