پاکستان میں ہر اس شخص کے لیے مواقع ہیں جو خوشحالی و ترقی کے خواب دیکھتا ہے ، خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے اپنی صلا حیتوں کا محنت کے ساتھ استعمال کرتا ہے ، کامیاب گریجوئیٹ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کو مقصد بنائیں
ایٹمی سائنسدار ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن کا شفاتعمیر ملت یونیورسٹی کنووکیشن سے خطاب
ہفتہ 6 جنوری 2018 22:31
(جاری ہے)
انہوں نے شفا یونیورسٹی کی کادکردگی اور معیار تعلیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی نے ہائرایجوکیشن کے پیشہ ورانہ معیار کے مطابق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،شفاتعمیر ملت یونیورسٹی کے اس کنووکیشن سے ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی خطاب کیا،کامیاب گریجوئیٹ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب طلبہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی تعمیر وترقی کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ صداقت ،دیانت ،وقار اور ملک سے وفاداری سے آپ کو آراستہ ہونا چاہئے،شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے کنووکیشن میں 213گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 102 ایم بی بی ایس طلبہ ،06نے ماسٹر ان نرسنگ،37نے بیچلر ان نرسنگ ،38نے Post-RN Student،11طلبہ نے ایم بی اے اور 19طلبہ نے میڈیکل ٹیکنالوجی کی اسناد حاصل کیں ۔علاوہ ازین اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ایم بی بی ایس کے تین طلبہ کو پانچ گولڈمیڈلز سے نوازا گیا جن میں ڈاکٹر سید علی رضا گیلانی کو 3 ، ڈاکٹر عائشہ حسن کو 1اور ڈاکٹر محمد فیضان خالد کو 1گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیا گیا ۔اسی طرح ایک گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل ماسٹر آف سائنس ان نرسنگ ،چار ایم بی اے اور دو ایسوسی ایٹ آف سائنس ان میڈیکل ٹیکنالوجی کے طلبہ نے حاصل کیے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال نے جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر مختار اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا وہیں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نصیحت کی کہ یہ کامیابی آخری نہیں بلکہ اصل کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے ۔آج جو حلف انہوں نے اٹھایا ہے لازم ہے اس کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی بھی ہمارا مشن ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.