کراچی میں رینجرزکی کارروائی،2 بھتہ خورگرفتارن

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:48

کراچی میں رینجرزکی کارروائی،2 بھتہ خورگرفتارن
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) کراچی: شہرقائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزنے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتار کرلیاہے۔ دونوں ملزمان تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے، ان کے نام محمد اسلم اورریاض حسین ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا میں بھتے کی شکایات پر تحقیقات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق دسمبر2017 کے دوران بھتے کی 4کیسز رپورٹ ہو ئے، جن میں سے 3 کیسز میں ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے فیصل چٹھانی کوگزشتہ سال 5 اکتوبرکوبھتہ وصولی کا میسج ملا، فیصل چٹھانی کوملنے والے بھتہ وصولی کے میسج کی رپورٹ نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بھتہ وصولی اولڈ سٹی ایریا مارکیٹ کے کچھ عہدیداران کے زیراثر2011 سے جاری ہے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نام پر بھتہ 70ہزار سے 1 لاکھ 80 ہزار تک عام دکانداروں سے وصول کیا جاتا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بھتہ وصولی میں گینگ وار کا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے جو کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرار ہیں۔ بھتہ خورمہینی کی شروع میںبیرون ملک سے بھتہ وصولی کے لیے ٹیلیفون کرتے ہیں، ملزمان دبئی، افغانستان، ایران کے نمبروں سے کال کر کے بھتہ مانگتے ہیں۔رینجرز ترجمان نے بتایاکہ دکانداروں سے جمع کی گئی رقم کو کسی ایک مخصوص شخص یادکان پر رکھوادیاجاتا ہے اورمقررہ تاریخ کو جمع شدہ رقم برقعہ پوش مرد یا خاتون متعلقہ دکان سے وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :