Live Updates

مریم نواز کا سیاسی قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ مجھے منانے یا اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں، غوث علی شاہ

میں کراچی میں موجود ہوں تو مریم نواز کس سے ملنے خیر پور گاڑھی موری جارہی ہے، موجودہ حکومت کی چند ماہ کی مدت باقی ہے ، ڈوبتی کشتی کو بچانے والوں میں شامل ہونا گناہ سمجھتا ہوں

منگل 9 جنوری 2018 22:01

مریم نواز کا سیاسی قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ مجھے منانے یا اختلافات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی فیملی سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی میں موجود ہوں تو مریم نواز کس سے ملنے خیر پور گاڑھی موری جارہی ہے مریم نواز کا سیاسی قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ مجھے منانے یا اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ بعض سیاسی یتیم میرے بارے میں من گھڑت خبریں چلارہے ہیں جن کا سر پیر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب جب موجودہ حکومت کی چند ماہ کی مدت باقی ہے تو ڈوبتی کشتی کو بچانے والوں میں شامل ہونا گناہ سمجھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا اس کڑے وقت میں ساتھ دیا جب بڑے بڑے سیاستدان ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے انہوں نے کہا کہ میرے پوتے علی نواز شاہ کو نگراں حکومت میں شامل کرنے کی خبر بھی بے بنیاد ہے میرے بچے یا خاندان والے میری مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیںساری زندگی قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ رکھنے والی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کی ہے اور حکومت و اپوزیشن اسی پاکستان کی خالق جماعت میں رہتے ہوئی کی ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے بارے میں غلط خبریں چلارہے ہیں ان کے لیے یہ جملہ ہی کافی ہے کہ عصر کے وقت روزہ نہیں توڑوں گا روزہ مغرب کی اذان سن کر کھولتا ہوں انہوں نے کہا کہ میڈیا والے میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اس لیے ان سے بھی درخواست کروں گا کہ چینل یا پرنٹ میڈیا میں خبر شائع کرنے سے قبل رابطہ کرلیا کریں تاکہ وضاحت کی ضرورت نہ پیش آئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں جلد پریس کانفرنس کر کے سچ اور جھوٹ کا پردہ چاک کر ونگا ایک بات اٹل ہے کہ اقتدار کبھی بھی میری منزل نہیں رہا ہے ۔

#
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات