پشاور میں دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے 12گوالے گرفتار

بدھ 10 جنوری 2018 12:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ نے جہانگیر آباد اور یونیورسٹی روڈ سے دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 12 گوالے گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے افسران کے ہمراہ جدید موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے تہکال ، جہانگیر آباد اور یونیورسٹی روڈ پر مختلف شیر فروشوں کی چیکنگ کی۔ کاروائی کے دوران موقع پر ہی دودھ کے نمونوں کو لیبارٹری میں چیک کیا گیا جس میں سے 12 شیر فروشوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار ثابت ہونے پر مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :