وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ کا 23 واں اجلاس
جمعرات 11 جنوری 2018 22:04
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ تجویز میں مالی آپشن فراہم کیاگیا ہے جس کے تحت نجی ایکویٹی 16 فیصد ہوگی جبکہ سندھ حکومت کا حصہ 40 فیصد ہوگا اور 70 فیصد قرضہ ہوگا۔بورڈ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ قیمت میں اضافے کی صورت میں صوبائی حکومت لاگت کا 50 فیصد برداشت کرے گی۔
واضح رہے کہ منصوبے کی تخمینی لاگت 16ارب روپے سے زائد ہوگی۔ٹی ایم ٹی ڈی کو شہر میں انٹرا سٹی بسسز کے لیے ایک تجویز موصول ہوئی ہے جس میں محکمے کی ہدایات اور نامزد روٹس کی مطلوبہ فریکوئنسی کے تحت دو سالوں کے اندر 2ہزار بسیں چلانے کی تجویز ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھاراٹی (ایس ایم ٹی ای)ہر ایک بس کو ہر سال کم از کم کلو میٹر حاصل کرنے کی بنیاد پر آپریٹر کو فکسڈ کلو میٹر چارج ادا کرے گی۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی لائنز اور کے سی آر سے لوگوں کو کراچی کے مختلف مقامات پر سفر کے حوالے سے متعدد مواقع حاصل ہوں گے۔ پی پی پی بورڈ نے کراچی میں انٹرا بس سروس کی فزیبیلیٹی اسٹیڈی کے لیے ٹرانزکشن ایڈوائزر کی ہائرنگ کی منظوری دی اور اس کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (پی ڈی ایف)سے فنڈنگ کی بھی منظوری دی۔ ایس ایم ٹی اے نے پی پی پی یونٹ کے ساتھ باہمی تعاون سے گرین اور اوریج لائن بس آپریشن سروس کا منصوبہ شروع کیاہے اور تجاویز طلب کی ہیں جس میں 2 بڈرز نے حصہ لیاہے جن میں ڈائیو ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ اور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک کنسوریشم شامل ہے۔مقررہ طریقے کار کو اختیار کرتے ہوئے دونوں بڈرز نے کوالیفائیڈ کیا ہے۔ پی پی پی بورڈ نے ترجیحی بڈر کے ساتھ مراعاتی معاہدے پر دستخط کی منطوری دی۔کے ایف ڈبلیو ۔جرمن ڈیولپمنٹ بینک کے ترقیاتی تعاون کے ذریعے سندھ میں 4 ریجنل بلڈ سینٹر ز(آر بی سیز)تعمیر کیے گئے جوکہ 2015 میں مکمل ہوئے۔ ان سہولیات کی فراہمی میں سول کنسٹرکشن ،ادویات کی فراہمی اور نان میڈیکل آلات اور دفتری سامان شامل ہیں۔ محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت محکمہ صحت آپریشن اور سہولیات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے ، محکمہ صحت اور کے ایف ڈبلیو پی پی پی موڈ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر آرگنائزیشن اور تجربے کی بنیاد پر آر بی سی کے قیام پر اتفاق کیاگیا، اس حوالے سے ایک سمری پی پی پی پالیسی بورڈ کو بھیجی گئی۔ پی پی پی پالیسی بور ڈ نے سمری اور تجویز کی منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.