گورنر سندھ محمد زبیر کی بیرسٹر افنان صدیقی اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا سے تعزیت

جمعہ 12 جنوری 2018 15:18

گورنر سندھ محمد زبیر کی بیرسٹر افنان صدیقی اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس اور صوبہ کے 31 ویں گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے گھر گئے اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر اشرف سعید الزماں صدیقی اورصاحبزادے بیرسٹر افنان صدیقی سے ملاقات میں کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو ہم سے بچھڑے ایک برس ہوگیا ہے لیکن پاکستان کے لئے ان کی خدمات اور اقدامات آج بھی ہمیں ان کی یاد دلاتے ہیں بلا شبہ ان کے خلا کبھی بھی پُر نہیں کیا جا سکتا ہے، پوری قوم جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی انتہائی قابل قانون دان تھے،ان کی پوری زندگی قانون کی پاسداری اور سربلندی میں گذری اور2 ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران بطور گورنر انہوں نے بہتر نظم و نسق اور قانون کی سربلندی کے لئے کئی اقدامات کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سچے محب وطن تھے جن کا دل ہر لمحہ پاکستان کے لئے دھڑکتا تھا،بطور ایک وکیل،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور گورنر سندھ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دریں اثناء گورنر سندھ محمد زبیر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے گھر کئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی کا بچھڑنا کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں ہوتا لیکن قدرت کے آگے ہم سب بے بس ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت ، درجا ت کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :