امریکہ کا ایران سے حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین فوری رہاکرنے کا مطالبہ

جمعہ 12 جنوری 2018 17:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) امریکی حکومت نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے مستقبل پرغور کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس ترجمان سارہ سانڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایرانی حکومت کے ہاتھوں بنیادی حقوق کامطالبہ کرنے والے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری ایرانی حکام اور حکمران طبقے پرعائد کی جائے گی۔دوسری جانب امریکہ کو ایران میں ہزاروں کی تعداد میں پرامن مظاہرین کو گرفتار کرنے، انہیں اذیتیں دینے اور قتل کرنے سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔ ہم ایرانی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گرفتار کیے گئے تمام پرامن مظاہرین کو فوری طورپر رہا کرے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :