بچوں ،خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعا ت میں پولیس کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں‘کیپٹن (ر) عارف نواز
بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز میں کاروائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں قطعی کوئی دیر نہ کی جائے احتجاج، ہنگاموں یا کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کی تربیت ،استعداد کار کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں ‘آئی جی پنجاب کا آرپی اوز ، ڈی پی اوز کانفرنس سے خطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 20:09
(جاری ہے)
کانفرنس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان، اے آئی جی آپریشنزمحمد کاشف اور پی ایس ٹو آئی جی سجاد حسن منج سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج، ہنگاموں یا کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کی تربیت اور استعداد کار کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تمام اضلاع میں اینٹی رائٹس فورس کے دستے میگا فونز ، واٹر کینن سمیت دیگر ضروری ساز سامان کے ساتھ لیس اوربھرپور ایکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہو۔
انہوں نے تاکید کی کہ پر تشدد ہنگاموں کی صورت میں بھی شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہ دی جائے ،ایسے حالات میں ڈی پی اوز فورس کی کمانڈخود کریں اور جوانوں کو ڈیوٹی پر بھجوانے سے قبل صورتحال کی نزاکت اور ڈیوٹی کی اہمیت کے حوالے سے بھرپور بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور عمدگی سے ادا کرسکیں ۔اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں اور خواتین پرتشدد اور زیادتی کے واقعات اور انکی روک تھام کیلئے ہونے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ڈی پی اوز اپنی نگرانی میںمئوثر حکمت عملی وضع کریںجس کی ہفتہ وار رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.