معاہدہ تاشقند اورلال بہادرشاستری کی ہلاکت پر فلم بنانے کا فیصلہ
فلم ساز وویک اگنی ہوتری فلم کی کاسٹ کے لیے نصیر الدین شاہ اور متھن چکربورٹی کو پہلے ہی منتخب کر رکھا ہے
ہفتہ 13 جنوری 2018 17:48
(جاری ہے)
وزارت عظمیٰ سے قبل وہ بھارت کے وزیر خارجہ تھے، ان ہی کے دور وزارت خارجہ کے دوران پاک-بھارت جنگ لگی، اور انہیں کے دور وزارت عظمیٰ کے دوران دونوں ممالک میں ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے اندر تاریخی معاہدہ طے پایا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی کے ہونے والے تاشقند معاہدے کے اگلے ہی دن 11 جنوری کو لال بہادر شاستری کا انتقال ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ ان کی ہلاکت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا قتل ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔بھارتی سیاستدان سمجھتے ہیں کہ لال بہادر شاستری کے قتل میں امریکی ادارہ سی آئی اے ملوث ہے۔تاہم اب اس معاملے پر ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری ’دی تاشقند فائلز‘ نامی فلم بنائیں گے۔انہوں نے لال بہادری شاستری کی 52 ویں برسی پر ٹوئیٹ کی کہ بھارت کے دوسرے وزیر اعظم تاشقند میں پراسرار طور پر ہارٹ اٹیک کا دوہ پڑنے سے ہلاک ہوئے۔انہوں نے لال بہادر کی ہارٹ اٹیک سے ہلاکت کو سوالیہ نشان کے ساتھ لکھا، اور ساتھ ہی کہا کہ وہ 52 سال بعد ان کی ہلاکت سے متعلق (دی تاشقند فائلز) میں حقائق پیش کریں گے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اس فلم کی کاسٹ کے لیے نصیر الدین شاہ اور متھن چکربورٹی کو پہلے ہی منتخب کر رکھا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.