کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

منگل 16 جنوری 2018 11:32

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ منگل کو کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاش کوپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔