آلودگی پر قا بو پا نے کیلئے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا ئے، نسیم الرحمن شاہ

منگل 16 جنوری 2018 14:45

لاہور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)تمام ہائوسنگ سوسائٹیز ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر احسن طریقہ سے قابو پایا جاسکے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمن شاہ اوروسیم چیمہ نے ایک اجلا س میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے اندر بننے والے تمام گھروں و دیگر عمارات پرگندے پانی کی ابتدائی ٹریٹمنٹ کیلئے سوسائٹیز کی جانب سے گھروں کے مالکان کو سیپٹک ٹینکس بنانے کیلئے پابندکیا جا ئے۔

اس کے علاوہ گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کیلئے سوسائٹیز کے اند ر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے جاری کی گئی تمام ماحولیاتی منظوریوں میں ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا سوسائٹیز پر قانونی طور پر لازم ہے، ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر زیر زمین پانی و دریاآلودہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماحولیاتی منظوریوں میں دیگر ضروری شرائط پر عملدرآمد بھی لازمی ہے تاکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ گھروںکی عمارتوں کو ماحول دوست بنانے کیلئے تمام تکنیکی مہارتیں استعمال کی جائیں۔اور اس ضمن میں ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپناکردار ادا کرے۔