فاسٹ فوڈز قدرتی دفاعی نظام کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں، ماہرین

منگل 16 جنوری 2018 16:09

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) جرمنی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول فاسٹ فوڈ غذائیں نہ صرف بدن کے اندر سوزش و جلن (انفلیمیشن) بڑھاتی بلکہ بیماریوں سے لڑنے والے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو بھی شدید متاثر کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف بون کے ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد کہا ہے کہ جسم کا امنیاتی نظام فاسٹ فوڈ مثلاً برگر، پیزا اور فرنچ فرائز وغیرہ کے ساتھ عین اسی طرح برتاؤ کرتا ہے جس طرح وہ کسی بیکٹیریا یا پھر جراثیم کا سامنا کرتا ہے ساتھ ہی یہ بدن میں جگہ جگہ اندرونی جلن کی وجہ بنتا ہے اسی بنا پر ماہرین نے فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سے قبل کئی تحقیقات فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات سے باخبرکرچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ موٹاپا، ذیا بیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بن رہا ہے اور اسی بنا پر اسے غیر موزوں غذا قرار دیا گیا ہے۔