گور نر بلوچستان کا فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکارکی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 16 جنوری 2018 23:05

گور نر بلوچستان  کا فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکارکی شہادت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے منگل کے روز ریئسانی روڈ کو ئٹہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میںٹریفک پولیس اہلکارکی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اشد ضروری ہیںتاکہ صوبے بھر میں امن واستحکام قائم ہو۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے دہشتگردی کی تہہ تک پہنچیں اور ہر قسم کی تخریب کاری میں ملوث عناصر کے قلع قمح کیلئے بھر پور اقدامات اٴْٹھائیں۔گورنر نے شہید پولیس اہلکارکی مغفرت کی دعاکی اور سوگوارخاندان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :