رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ; پنجاب حکومت کو فیض آباد دھرنے والی غلطی نہیں دوہرانی چاہئیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 11:10

رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ ; پنجاب حکومت کو فیض آباد دھرنے والی غلطی نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کی طرح یہاں بھی مار کُٹائی ہو سکتی ہے ، توڑ پھوڑ کا سلسلہ ہو سکتا ہے اور اس سے سرکاری املاک اور عوام کو نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں بھی انہوں نے سو چھتر کھانے کے بعد زاہد حامد سے استعفیٰ لے لیا ۔

(جاری ہے)

تو اب بہتر ہے کہ ان کو رانا ثنا اللہ کو بھی پیش کر کے استعفیٰ دلوا دینا چاہئیے ۔آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ برطانوی جمہوری سسٹم میں جب ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو قربانی دے دی جاتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ جب قصور کا واقعہ ہوا تو اپوزیشن جماعتوں کو جو تھوڑا بہت تردد تھا بھی وہ دور ہو گیا ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ لوگ اب ڈبل پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :