Live Updates

مال روڈ پر آج کیا ہونے والا ہے ؟ عمران خان شرکا سے خطاب میں الگ تحریک کا اعلان کر سکتے ہیں

توڑ پھوڑ یا فائرنگ ہوئی تو ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہو گی ، ایف آئی آر بھی ان کے خلاف کٹے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جنوری 2018 11:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں اسٹیج تو ایک ہی ہو گا لیکن قائدین الگ الگ اوقات میں شرکا سے خطاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل امتحان زرداری صاحب اور عمران خان کا ہو گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ زرداری صاحب کیا تقریر کرتے ہیں اور عمران خان کیا تقریر کرتے ہیں کیونکہ یہ وقت اصل اپوزیشن کو خود کو ثابت کرنے کا ہے ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کا بھی قصاص کے حوالے سے احتجاج ہو گا جس میں عمرا ن خا ن ان کے ساتھ ہوں گے لیکن عمران خان کسی الگ تحریک کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔،ان کا کہنا تھا کہ تشد د کی صورت میں تو براہ راست حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گے اور ایف آئی آر بھی حکمرانوں پر ہی کٹے گی ۔ پنجاب پولیس اور بیوروکریسی میں شدید بد دلی پھیلی ہوئی ہے ۔ ان کو خدشہ ہے کہ کہیں ایسانہ ہو کہ یہ ہم سے غلط کام کروا کے اور گولیاں چلوا کر خود باہر بھاگ جائیں ، یا ہم سے لا تعلقی کر دیں یا پھر ہمیں معطل کر دیں اور ہتھکڑیاں لگوادیں۔جبکہ ذمہ دار یہ خود ہوں۔ اس وقت بیوروکریسی اور پولیس ماحول دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہاآپ بھی دیکھیں:

مال روڈ پر آج کیا ہونے والا ہے ؟ عمران خان شرکا سے خطاب میں الگ تحریک ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :