کراچی ،ْجعلی بلوں کے ذریعے پی آئی اے کو لاکھوں کا نقصان

مختلف مد میں جعلی بل تیار کئے گئے ا ور ان کے ذریعے لاکھوں روپے خزانے سے وصول کئے گئے،ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 17:01

کراچی ،ْجعلی بلوں کے ذریعے پی آئی اے کو لاکھوں کا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) قومی ایئرلائن میں بڑے پیمانے پر بلوں میں بے ضابطگی اور گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے مبینہ جعلی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے کی خرد برد کرکے پی آئی اے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق مختلف مد میں جعلی بل تیار کئے گئے ا ور ان کے ذریعے لاکھوں روپے خزانے سے وصول کئے گئے۔ اس مقصد کے لیے پی آئی اے کے دو افسران نے خلافِ ضابطہ اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجر کو آرڈنیشن مشیر ہوا بازی نے جعلی بل پی آئی اے سے دباؤ ڈال کر منظور کرائے اور سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن نے لاکھوں روپے بلوں کی منظوری دی۔جعلی بلوں میں مہنگی اشیا کی خریداری مختلف نجی فرم اور ہوٹلز کے بل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن کے خلاف مبینہ جعلسازی کے حوالے سے پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں۔

سی ای او کے منیجر کوآرڈنیشن نے جعلسازی کے ذریعے پی آئی اے میں بھرتی اور ترقی حاصل کی تھی۔ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے بلوں کی بھی چیئرمین کی منظوری کے بغیر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بل کی ادائیگی کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے محکمہ فنانس نے بلوں کو ادا کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس کی منظوری چیئرمین سے مشروط کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :