ملکی تاریخ کا منفرد واقعہ، آج تمام سیاسی جماعتیں حصول انصاف کیلئے یکجان ہیں: چودھری پرویزالٰہی
شہبازشریف جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مروانے، ہسپتالوں میں موت بانٹنے کے ذمہ دار، پرامن مظاہرین کو سیدھی گولیاں مارنے کا رواج ڈالا، پنجاب کا بیڑا غرق، ہمارے دور کی مفت تعلیم، علاج نہ امن و امان کل بھوشن کو بچانے والا مودی کا یار نوازشریف سازش کہہ کر منتخب ارکان کی توہین نہ کرے، بلوچستان میں ہمارا وزیراعلیٰ جمہوری تبدیلی ہے چودھری پرویزالٰہی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ بہت بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پہنچے، ’’گفتگو سے نہ شاعری سے جائے گا، عصا اٹھائو کہ فرعون اسی سے جائے گا‘‘ شعر بھی پڑھا
بدھ 17 جنوری 2018 22:53
(جاری ہے)
انہوں نے تمام جماعتوں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے یہ شعر پڑھا، ’’گفتگو سے، نہ شاعری سے جائے گا… عصا اٹھائو کہ فرعون اسی سے جائے گا‘‘۔
طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، سردار وقاص موکل اور دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کی قیادت کرتے ہوئے وہ مسلم لیگ ہائوس سے جلسہ گاہ پہنچے تو ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر رہنمائوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے حق میں اور پنجاب حکومت استعفیٰ دو، شہدا کا قصاص لے کر رہیں گے کے نعرے لگائے گئے۔ جلسہ گاہ میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تصاویر والے بہت سے بینر بھی آویزاں تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور سے چلنے والی دیگر تحریکوں کی طرح یہ بھی کامیاب ہو گی، ہر پارٹی کا الگ نظریہ ہے لیکن مقصد ایک ہے، سب ایک نقطے پر جمع ہیں، شریف حکمران اللہ کی پکڑ میں ہے، انہوں نے باقی ملک کی طرح بلوچستان کیلئے کیا کیا ان کی نااہلی، ان کے تکبر، فرعونیت کی وجہ سے ان کی پارٹی کے لوگ ہی چھوڑ گئے، شہبازشریف پنجاب میں 10 سال سے موت کی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں، پولیس کو ذاتی غلام بنا رکھا ہے، اس لیے عوام حکمرانوں کو نہیں بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کو دادرسی اور انصاف کیلئے پکارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج استعفیٰ دینے کی مہلت ختم ہو گئی اب سیف پیسج نہیں دیا جائے گا، بلوچستان میں اب آپ کی اتحادی پارٹی کی حکومت ہے، اب ہم سب نے مل کر پنجاب میں شہبازشریف کو گھر بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے روز منہاج القرآن میں جو مناظر دیکھے وہ کبھی نہیں بھول سکتا، اسی دن سے پاکستان مسلم لیگ ان مظلوموں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے طاہر القادری صاحب کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ان کے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی، شہبازشریف ماڈل ٹائون، قصور اور دیگر بے گناہ افراد ہی کے قاتل نہیں بلکہ پچھلے دس سال سے وہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی موت بانٹ رہے ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میو ہسپتال میں 400بیڈ کے سرجیکل ٹاور اور وزیرآباد کارڈیالوجی سمیت جو ہسپتال ہم نے ان کو بنا کر دئیے انہوں نے میری مخالفت میں وہ بھی نہیں چلنے دئیے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے رہنمائوں اور حاضرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی ہٹ دھرمی سے اگر مزید خون خرابہ ہوتا ہے تو ااس کے ذمہ دار بھی صرف اور صرف وہ ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کا بجٹ 35 ارب روپے تھا جو اب146 ارب ہے لیکن سنگین وارداتوں سمیت تمام جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جن کے قتل ہونے کے پرچے بھی ان کے خلاف کیے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.