صبا قمر غیر ملکی ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پھٹ پڑیں
بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، صباقمر
جمعرات 18 جنوری 2018 11:46
(جاری ہے)
چند روز قبل ایک شو کے دوران صبا قمر نے زینب واقعے اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اپنا دل کھول کر رکھدیا۔
ویڈیو میں صبا نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی ائیرپورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو نہایت سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر موجود عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف ہم لوگوں کو ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے ہم نے کوئی گناہ کردیا ہواور ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔صبا نے کہاکہ اپنی بالی ووڈ فلم کے دوران میں اور ہماری فلم کی ٹیم شوٹنگ کے لیے تبلیسی گئے تاہم میرے ساتھ موجود تمام بھارتی افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن مجھے روک لیاگیا کیونکہ میرا پاسپورٹ پاکستانی تھا اور میرا تعلق پاکستان سے تھا انہوں نے مجھ سے تفتیش کی اور میرا مکمل انٹرویو کرنے کے بعد مجھے جانے کی اجازت دی اس وقت مجھے احساس ہوا کہ آخر ہم لوگ کہاں کھڑے ہیں۔اسی ویڈیو میں صبا نے زینب قتل کیس پراور پاکستانیوں کو بیرون ممالک درپیش آنے والے مسائل پر حکومت اور اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ سب کیوں ختم نہیں ہورہا، آج قانون ہمارا ساتھ نہیں دے رہا توکل کو ہم اپنے لیے خود ایکشن لیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.