کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں ‘ اداکار حمزہ علی عباسی

جمعرات 18 جنوری 2018 22:29

کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں ‘ اداکار حمزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں‘ پنجابی تھیٹر کے مجروں اورآئٹم نمبر ز میں کوئی فرق نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میںحمزہ عباسی نے کہا کہ وہ آئٹم نمبر کے خلاف ہیں لیکن وہ گانے کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ گانے تو ہماری ثقافت کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں تاہم فلموں میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں فنکار وں دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں ۔