منیشا لامبا33سال کی ہوگئیں

جمعرات 18 جنوری 2018 22:35

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنی زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔ 18جنوری 1985 کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005 میں فلم’’یہاں ‘‘ سے کیا۔

(جاری ہے)

منیشا کا مقصد صحافی بننا تھا، جب وہ دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کرواتے وقت بولی وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم’’یہاں‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔