نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار
کوئٹہ شہر کے امن کو ایک مرتبہ پھر سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،بیان
جمعرات 18 جنوری 2018 22:30
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ لائو لشکر کے ساتھ آنے والے موجودہ وزیراعلیٰ اور اسکی کابینہ بلوچستان تو دور کوئٹہ شہر میں قیام امن کو یقینی نہیں بناسکی ہے ۔
موجودہ حکومت کے اختیار دار جن دعویٰ کے ساتھ اقتدار کی نشست پر براجماں ہوئے عام شہری کو یہ حساس دلایا گیا کے انکے آنے سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ اور صوبے میں دودھ اور شہد کی نہریں بہائی جائینگی ۔ مگر افسوس موجودہ حکومت میں بھی ایسا کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔حکومت کے ابتدائی دنوں میں ہی امن وامان کی صورتحا ل مخدوش ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس دور حکومت میں بھی گزشتہ 70 برس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اپنے پیاروں کی لاشوں کو ہی کندھا دیتے رہیںگے۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے اہلکار نصیر احمد رئیسانی کی ٹارگٹ کلنگ اور آج ایک مرتبہ پر دن دہاڑے شہر کے وسط میںواقع سریاب پل پر پولیس اہلکاروں اور چند ہی گھنٹے بعد ہزار گنجی کے علاقے بڑیچ ٹائون میں خواتین کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدملزمان کا باآسانی فرار ہوجانے سے انتظامیہ کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ بیان میں گزشتہ روز پولیس اہلکار نصیر احمد رئیسانی سمیت آج ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شہید اہلکاروں اور شہیدپولیو ورکرزکے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.