صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کامنو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس،
سوگوار خاندان سے تعزیت منو بھائی علم و ادب کا ایسا درخشندہ ستارہ تھے، ادب اورصحافت کے شعبے میں ا ن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا، ممنون حسین اور شاہد خاقان عباسی کا تعزیتی پیغام
جمعہ 19 جنوری 2018 12:52
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منو بھائی علم و ادب کا ایسا درخشندہ ستارہ تھے، جن کی روشنی صدیوں تک ہمیں منور رکھے گی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی سپیکر نے بھی منوبھائی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔معروف ادیب اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ منو بھائی اردو ادب کا روشن ستارہ تھے۔ منو بھائی کی ادبی و صحافتی خدمات لائق ناقابل فراموش ہیں۔ منو بھائی نے اردو کالم نویسی کو اختراعی جہت عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی مرحوم کی ادب اور صحافت کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور ادب کیلئے منو بھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ پاک مرحوم منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی سینئرصحافی منو بھائی کے انتقال پراظہارافسوس کیاہے، اپنے ٹوئٹر پیغام پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان آج قومی یکجہتی اور اعتدال کی پراثر آواز سے محروم ہوگیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.