جی سی یو میں فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش

جمعہ 19 جنوری 2018 20:36

لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش ،طلباء نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لیئے بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش میں پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پرجی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اورجی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شعبہ فائن آرٹس کی17طلباء نے اپنے اشتہاری پراجیکٹ نمائش کے لیئے پیش کیئے۔پروفیسر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی برانڈ اور سماجی تنظیم کی کامیابی کا انحصار اس کی تشہیری مہم پر ہوتا ہے ۔جی سی یو کے طلباء نے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے برانڈز کی تشہیری مہم کو تیار کیا ہے اور روائیتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا مہم کو بھی ترجیح دی ہے۔اس موقع پر عرفان اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے بیشتر طلباء کو ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی نامور اداروں کے لیئے کام کرنے کے مواقع مل چکے ہیں۔