چیلنج کرتاہوں کہ لعنت بھیجنےوالےقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لیکرآئیں،وزیراعظم
وعدہ ہےکہ قومی اسمبلی مدت پوری کریگی اورایک منٹ بھی کم نہیں ہوگا،کچھ روزقبل مال روڈ پرجلسہ ہوا،تقریریں کرنے والے زیادہ اورسننےوالےکم تھے۔شاہد خاقان عباسی کابھکر میں تقریب سےخطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 15:25
(جاری ہے)
نواز شریف نے ثابت کیا ہم نعروں والی نہیں مسائل حل کرنے والی جماعت ہیں۔
گلگت بلتستان،فاٹا میں بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کیاجائےگا۔ہیلتھ کارڈ غریب کو علاج کیلیے قرضہ لینے سے بچائےگا۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روزقبل مال روڈ پرجلسہ ہوا۔وہاں تقریریں کرنے والے زیادہ اور سننے والے کم تھے۔ان لوگوں کی یہی سیاست رہ گئی ہے ، میں نام لے کر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا۔انہوں نے کہا کہ جس میں ہمت ہے وہ اپنی صوبائی اسمبلی توڑے۔پاکستان کے عوام ووٹ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت میں چارماہ باقی ہیں ،وعدہ ہے کہ قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی ایک منٹ بھی کم نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لعنت بھیجنے والوں کوچیلنج کرتاہوں کہ ہمت ہے توقومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں۔وہاں پرخود آئیں اوروہ چاہتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل نہ ہوں۔پانچ سال دھوکہ دیتے رہے۔لیکن اب حقائق عوام کے سامنے ہیں۔سب کےپاس حکومت ہےلیکن کام کوئی نہیں کرسکا،ہم وعدوں پرقائم ہیں۔ یہ سارے منصوبے پہلےکیوں نہیں بنے۔کبھی دھرنےہوئے،کبھی رکاوٹیں ڈالی گئیں،کام سےپیچھےنہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہی 2018ء میں مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کرناہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن 2018ء میں جواب دے دیں گے۔ لعنت اور جھوٹ کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.