چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
پراسیکیوٹر جنرل نیب کا عہدہ خالی ہونے سے نیب کے قانونی معاملات رکے ہوئے ہیں‘ تقرری حکومت نے کرنی ہے، اگر حکومت نے نہیں کی تو ہمیں دیکھنا ہوگا‘ دو ماہ سے حکومت تقرری نہیں کرسکی ،آئندہ کیا امید رکھیں‘ صدر مملکت نے کس اختیار کے تحت نام تجویز کئی صدر مملکت کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ ایڈوائس مسترد کرتے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
پیر 22 جنوری 2018 13:40
(جاری ہے)
سیکرٹری قانون کرامت حسین نیازی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ سیکرٹری صاحب بتائیں اس معاملے پر ہم کیا حکم جاری کریں سیکرٹری قانون نے جواب دیا کہ نامزدگیوں کے معاملے پر چیئرمین نیب سے مشاورت کرتا ہوں اس معاملے میں میرا کردار انتہائی محدود ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ فیصلہ ساز شخصیت نہیں ہیں تقرری حکومت نے کرنی ہے اگر اس نے نہیں کی تو ہمیں دیکھنا ہوگا۔ عدالت کو تقرری اور نوٹیفکیشن کا یقین دلایا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تقرری سے نیب کے قانونی معاملات رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ادراک ہونا چاہئے کہ دو ماہ سے پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ خالی ہے دو ماہ میں تقرری نہ ہوسکی آئندہ کیا امید کریں۔ صدر مملکت نے کس اختیار کے تحت نام تجویز کئی صدر مملکت کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ ایڈوائس مسترد کرتے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.