سکالرمحمدطارق نے پی ایچ ڈی کرلی

پیر 22 جنوری 2018 14:06

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)عبد الولی خان یونیورسٹی کے سکالر محمد طارق نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پولیٹیکل سائنس میںپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کا عنوان افغان بحران اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات تھا۔محمد طارق نے اپنی تحقیق کا کام یونیورسٹی کے پروو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خلیل کی نگرانی میں مکمل کیا۔