پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں،اگر کسی میں ہمت ہے توپارلیمنٹ توڑ کر دکھائے‘ ایسا نگران وزیراعظم لے کر آئیں گے جس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوگا‘انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 14:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ججز کا چہرہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ جج نے زندگی، موت، اربوں روپے اور تاریخی فیصلے کرنے ہوتے ہیں، کمزور شخص کو جج لگائیں گے تو بھگتنا پڑتا ہے۔
انہوں نے امریکا سمیت دنیا بھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جج کی تعیناتی کے وقت اس کی پوری زندگی کو کھنگالا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او چور کرتے ہیں ہم چور نہیں ہیں‘جتنی شفاف یہ حکومت ہے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں آئی این آر او کرنے والے بیٹھے ہیں، نون لیگ نے کبھی این آر او نہیں کیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ جو لعنتیے ہیں انہیں خود سمجھ آ جائے گی ، پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں‘حیران ہوں کہ اسمبلی رکن اور پارٹی سربراہ اسمبلی کو گالی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا میرے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی‘سیاسی مکالمہ جولائی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہوگا، جو مظاہرے کرتے ہیں انکی عقل کو داد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئین میں اسمبلی کی تحلیل کے صرف دو طریقے ہیں‘ پہلا طریقہ نواز شریف اور پارٹی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ کرے، میں توڑ دوں گا۔ دوسرا طریقہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو تحریک عدم اعتماد پیش کرے اس کے علاوہ اسمبلی تحلیل کا تیسرا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں،اگر کسی میں ہمت ہے توپارلیمنٹ توڑ کر دکھائے‘سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہوں گے- وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوق رکھنے والے شوق پورا کرلیں،اگر لیگی قیادت نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا تو کردیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کا کام احتجاج کرنا ہے،جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسی باتیں ہوتی ہیں،جس نے سیاست کرنی ہے وہ عوام میں جائے ۔وزیراعظم نے ڈومور کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے کوئی ملٹری خطرہ نہیں ملا،ہم اپنی جنگ لڑ رہے ہیں خود ڈومور کررہے ہیں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نگران وزیراعظم نے 43 ہزار گیس کے کنکشن بیچے مگر اب ایسا نہیں ہوگا‘ بجٹ موجودہ حکومت بنا کر دے گی تاہم اسے پیش کرنے کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے خطرناک وزیراعظم ہوں کہ صاف بات کرتاہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ختم نبوت پر حکومت بیک فٹ پر نہیں گئی، ایوان نے وہی بل پاس کیا جو کمیٹی نے بھیجا، پرویز مشرف نے جو فیصلہ کیا اسے کوئی پوچھنے والا نہیں وہ دبئی اورلندن کے اپارٹمنٹس میں آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اگر کمزور جج لگائیں گے تو خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا نون لیگ نے ہمیشہ ججوں کا انتخاب میرٹ پر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کا قانون موجود ہے، عملدرآمد ہونا ضروری ہے، قانون کی گرفت سے کوئی باہر نہیں جائے گا، پولیس کو شواہد مل گئے ہیں اورجلد کارروائی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.