پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ،ْ
پارلیمانی نظام مضبوط ہو رہا ہے ،ْمئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کیساتھ طلوع ہوگا ،ْ مریم اور نگزیب
پیر 22 جنوری 2018 15:03
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ،ْ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا انہوںنے کہاکہ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ،ْ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ،ْخوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ،ْصحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیرمملکت نے کہ اکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا انہوںنے کہاکہ قوم کو سلام ہے جس نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اورسچائی کی فتح ہے۔ انہوںنے کہا کہ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کٴْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کھیل ، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں۔ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات ونشریات، قومی صحت، وزیراعظم یوتھ پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی قیادت خواتین کو دے کر پاکستانی خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سوچ کے تحت ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مواقع دے کر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورننس میں خواتین کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان آبادی کی اکثریت رکھنے والے خوش قسمت ملک کے طور پر ینگ پاکستان ایک نئی شناخت لے کر ابھرے گا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم ، تربیت ،مثبت سرگرمیوں سمیت با روزگار اور ہنر مند بنانا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کا انقلابی پروگرام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ،ْلوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گیمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.